the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
ممبئی ، 25 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار کارتک آرین فلم ’ ستیانارائن کی کتھا‘ میں کام کرنے والے ہیں۔

کارتک آرین کی آنے والی فلم ’ستیانارائن کی کتھا‘ کا ویڈیو ٹیزر پوسٹر ریلیز ہو گیا ہے۔
اس فلم کو ساجد ناڈیاڈ والا پروڈیوس کریں گے ، جبکہ اس کی ہدایتکاری سمیر ودھوانس کریں گے۔
’ستیانارائن کی کتھا‘ ایک ایپک لو اسٹوری ہے ، جس میں کارتک مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
فلم میں کارتک کے مقابل اداکارہ کون ہو نگی اس بارے



میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ نومبر دسمبر میں شروع ہو جائے گی۔

کارتک آرین بھی اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔
انہوں نے کہا ’’میں گزشتہ کچھ وقت سے ساجد سر کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا ۔
میں ان سے اس سے بہتر مدد نہیں مانگ سکتا تھا۔
مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں ساجد سر، شرین اور کشور کے وژن کا حصہ ہوں۔
’ستیانارائن کی کتھا‘ ایک میوزیکل لو اسٹوری ہے جس میں قومی ایوارڈز یافتہ لوگوں کا ایک پاور ہاؤس ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.