بیلگاوی/27جنوری(ایجنسی) فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کافی احتجاج کے درمیان 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز تو ہوگئی لیکن ابھی تک بھی فلم کو لیکر احتجاج ختم ہوتے ہوا نظر نہیں آرہا ہے، ایک اور جہاں کئی لوگ فلم کی تعریف کررہے ہیں ،وہیں راجپوت تنظیمں فلم کا
کافی مخالفت کررہے ہیں، اس درمیان جمعہ کو کرناٹک کے بیلگاوی میں کچھ نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایک سینما گھر کے باہر پیٹرول بم پھینک دیا، اس حادثہ کی معلومات پولیس نے دی.
تاہم، اس واقعے میں کسی کی جان نہیں گئی لیکن اس طرح کے حادثے کی وجہ سے لوگوں کے بیچ دہشت کا ماحول ہے.