ممبئی 25جون ( یو این آئی) بالی ووڈ میں کرشمہ کپور کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرکے اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔
25 جون 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کرشمہ کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔
ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں ببیتابھی معروف فلم اداکارہ
تھیں۔
کرشمہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کےآغاز سال 1991 کی فلم’ پریم قیدی‘ سے کیا۔
نوجوان محبت کی کہانی پر بنی اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار ہریش نے نبھایا۔
فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔
ساتھ ہی کرشمہ کی اداکاری کو بھی سراہاگیا۔
فلم ’پریم قیدی‘ کی کامیابی کے بعد کرشمہ نے پولیس آفیسر، جگر ،اناڑی، انداز اپنا اپنا، دلارا جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کی۔