the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 28 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے کرینہ ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔
حالانکہ وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتیں پھر بھی انہوں نے اس پلیٹ فارم پر اپنے جم کے بارے میں بہت سی معلومات شیئر کی ہیں ۔
ورزش کے علاوہ کرینہ کا خیال ہے کہ زندگی کے تیئں مثبت رویہ اور صحت مند نظریہ کے ساتھ اچھا کھانا صحت مند رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دن کا آغاز گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے کرتی ہیں۔
پھر اس کے بعد ناشتے میں پوہا یا پھر اپما کھاتی



ہیں۔

کرینہ نے بتایا کہ وہ باہر کا کھانا اور فاسٹ فوڈ کھانے سے پرہیز کرتی ہیں اور گھر میں بنا کھانا ہی کھانا پسند کرتی ہیں ۔
وہ رات آٹھ بجے تک اپنا کھانا کھا لیتی ہیں ۔
کرینہ اپنی صحت کے لئے روزانہ جم جاتی ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنی فٹنس برقرار رکھتی ہیں۔
اس کے لئے متعدد قسم کی مشقیں بھی کرتی ہیں ، جن میں باکسنگ اور پلاٹے شامل ہیں۔
کرینہ نے بتایا کہ وہ ہفتے میں چار دن ورزش کرتی ہیں۔

اس وقت وہ عامر خان کے ساتھ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو ہالی ووڈ فلم ٹام ہینکس اسٹارر ’فاریسٹ گمپ‘ کا ریمیک ہے۔
یہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.