ممبئی، 11 مارچ (یو این آئی) اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے کرینہ کپور نے اپنے کیرئیر میں تقریباً سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ کبھی کسی فلم میں نہیں دکھائی دیں جبکہ ان کے پرستار انہیں ان کی بہن کرشمہ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔
خیال تھا کہ 2001 میں ریلیز فلم ’زبیدہ‘ کے لئے دونوں کو اپروچ کیا گیا تھا لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں ہوپایاتھا۔
کرینہ نے بتایا کہ وہ اور کرشمہ کس وجہ سے کبھی کسی فلم میں ساتھ
نظر نہیں آئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی کرشمہ کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں لیکن دونوں کو ایک ہی فلم کے لئے کوئی ایسی اسکرپٹ نہیں ملی جو دونوں کو ہی پسند آئے۔
انہوں نے کہا اگر کوئی بہترین اسکرپٹ کے ساتھ آتا ہے تو وہ اس بارے میں ضرور سوچیں گی۔
کرینہ کپور جلد ہی عرفان خان، رادھیکا مدان اور دیپک ڈوبریال کے ساتھ فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں نظر آئیں گی۔
اس کے علاوہ وہ کرن جوہر کی ملٹی اسٹارر فلم ’تخت‘ میں دکھائی دیں گی۔
علاوہ ازیں وہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کام کررہی ہیں۔