ممبئی 9 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دادا راج کپور کی فلم ’حنا‘ میں کام کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکا۔
سال 1991 میں آئی راج کپور کی فلم حنا میں رشی کپور اور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے کام کیا تھا۔
زیبا نے اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔
کرشمہ کپور فلم حنا میں کام کرنے کی بہت خواہش مند تھیں وہ اپنے دادا کی فلم میں بطور اداکارہ کام کرنا چاہتی تھیں ، لیکن ان کا یہ خواب
کبھی پورا نہیں ہوسکا اور زیبا بختیار کو فلم میں بطور اداکارہ لے لیا گیا۔
کرشمہ نے کہا ’’میں حنا میں کام کرنا چاہتی تھی لیکن دادا نے چنٹو انکل (رشی کپور) کو فلم میں لے لیا لہذا میں فلم میں کام نہیں کر پائی۔
کرشمہ کپور کو بھی اس بات کا احساس تھا کہ چاچا کے ساتھ بھتیجی کا فلم میں کام کرنا ٹھیک نہیں ہوگا۔
اسی وجہ سے کرشمہ کپور سپر ہٹ فلم ’حنا‘ کا حصہ نہیں بن سکی۔
کرشمہ نے 1991 میں فلم ’پریم قیدی‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔