: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/24نومبر(ایجنسی) ریڈیو شو پرزینٹر کے طور پر نئی شروعات کرنے جارہی اداکارہ کرینہ کپور خان نے بتایا کہ لوگوں نے ان سے کہا تھا کہ شادی کرنے سے انکا کیرئیر ختم ہوجائے گا۔ سیف علی خان کے ساتھ خوشحال شادی شدہ زندگی گذار رہی کرینہ کپور نے منگل کو عشق 104.8 ایف ایم پر 'وٹ ویمن وانٹ ود کرینہ کپور
خان' کے ساتھ قدم رکھا. یہ پوچھے جانے پر کہ ایک عورت ہونے کے ناطے وہ اپنی زندگی میں کیا چاتہی ہے۔ انہوں نے کہا میں ان میں سے ہوں جو اپنے دل کی سنتی ہوں۔ جب میں شادی کرنے جارہی تھی تو لوگوں نے کہا تھا کہ مت کرو کیونکہ اس سے کیرئیر ختم ہوجائے گا۔ کوئی پرڈیوسر تمہیں اپنی فلم میں نہیں لے گا تمہیں کوئی کام نہیں ملے گا.