ممبئی/12ستمبر(ایجنسی) مشہور اداکارہ کرینہ کپور مزاحیہ فلم میں کام کرنے والی ہیں۔ کرینہ نے بالی ووڈمیں واپسی کرلی ہے۔ ویرے دی ویڈنگ کے بعد کرینہ فلم تخت اور گڈ نیوز میں کام کرنے والی ہیں ۔ ان دونوں فلموں کے علاوہ کرینہ نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے۔ اس فلم میں قرینہ مزاحیہ رول کرتی نظر آئیں گی۔ یہ خواتین پر مرکوز مزاحیہ فلم ہوگی۔ فلم اترپردیش کے پس منظر میں ایک چھوٹے شہر
پر مبنی ہوگی۔
کرینہ نے جب اس فلم کی کہانی پڑھی تو انہیں یہ کافی پسند آئی،جس کے بعد انہوں نے یہ فلم کرنے کا ارادہ کرلیا۔ وہ دسمبر کے آخر تک گڈ نیوز کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں اور مارچ 2019 تک اس فلم کی شوٹنگ پوری کرلیں گی۔ اس کے بعد وہ اس مزاحیہ فلم کےلئے شوٹنگ شروع کریں گی۔