: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،27فروری(ایجنسی)اداکارہ قرینہ کپور آنے والی فلم تخت میں بیگم جہاں آرا کا کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔
قرینہ کپور خان جلد ہی فلم"تخت" میں نظر آئیں گی۔ کرن جوہر کے ساتھ قرینہ کپور کافی عرصے کے بعد کام کررہی ہیں۔ کرینہ نےکرن کی فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کام کیا تھا۔
قرینہ نے فلم تخت میں اپنے کردار پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زبردست تاریخی فلم ہے۔ اس میں وہ ایک الگ طرح کے کردار میں نظر آئیں گی۔ کرینہ نے بتایا کہ وہ "تخت" میں بادشاہ بیگم یعنی کہ
شاہ جہاں کی بیٹی جہاں آرا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو لے کر کرن کے ساتھ کام کرنے کےلئے وہ کافی پرجوش ہیں۔
کرینہ نے کہا کہ ایک عرصہ بیت چکا ہے کہ کرن کے ساتھ کام کئے ہوئے۔ اس فلم میں کام کرکے کافی اچھا لگ رہا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ کردار کبھی خوشی کبھی غم کے رول "پو"سے کافی الگ ہے۔ فلم تخت میں انل کپور شاہ جہاں کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رنویر سنگھ دارا شکوہ یعنی شاہ جہاں کے بیٹے،عالیہ بھٹ دارا شکوہ کی بیوی ،وکی کوشل اورنگ زیب تو بھومی پیڈنیکر اورنگ زیب کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔