ممبئی، 19 اگست (ایجنسی) بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر اپنی سپر ہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ریمیک کے لئے رنویر سنگھ کو لینا چاہتے ہیں۔
کرن کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ اس فلم کا ریمیک ضرور بنائیں۔
حال ہی میں میلبورن انڈین فلم فیسٹول میں اس فلم کے
20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پریمیئر کا انعقاد کرنے پہنچے کرن جوہر سے جب ایک اسٹوڈینٹ نے پوچھا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے کہ ریمیک کے بارے میں ان کے کردار کون ہیں۔
تو کرن نے جواب دیا کہ اس فلم میں ہیرو کے کردار میں رنویر سنگھ،جبکہ عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور کے اہم رول ہوں گے۔