the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/7ستمبر(ایجنسی) سپریم کورٹ میں پانچ ججوں پر مشتمل بینچ نے اتفاقِ رائے سے مردانہ ہم جنس پرستی پر عائد پابندیوں کو "غیر معقول اور ناقابلِ دفاع" کہتے ہوئے اس عمل کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا ہے جب کہ عدالت کے اس فیصلے پر بالی ووڈ شخصیات نے بھی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اظہار خیال کیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز کرن جوہر نےعدالتی فیصلے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مکمل طور پر تاریخی فیصلہ جس پرمیں بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیوں کہ بھارتی آئین سے سیکشن 377 کو ختم کرنا برابری اور انسانیت کی جیت ہے۔

عامر خان نے کہا برابری کے حقوق پر یقین رکھنے والوں کے لئے یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جب کہ عدلیہ اپنا کام کر چکی اب ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے۔

عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ میں انہوں نےلکھا کہ ہماری ملک کی تاریخ کا یہ یادگار دن ہے۔

انوشکا شرما نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور حقِ محبت کے ضمن میں ایک بڑا قدم ہے۔

سونم کپور آہوجا نے کہا کہ یہ وہ بھارت ہے جہاں میں رہنا چاہوں گی ناکہ ایسے بھارت میں جہاں تشدد، عدم برداشت، جنسی امتیاز اور نفرت ہو جب کہ یہی وہ ہندوستان ہے جس سے میں محبت کرتی ہوں۔

http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.