دہلی،11 ڈسمبر(ذرائع) راج کپور کی 100ویں سالگرہ 14 دسمبر کو ہے۔ اس موقع پر کپور خاندان نے فلم فیسٹیول کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کیا ہے۔
اسی دوران پی ایم مودی سے ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، سیف علی خان، نیتو کپور، کرشمہ اور
ردھیما کے ساتھ کپور خاندان کے دیگر افراد بھی نظر آرہے ہیں۔
کرینہ کپور خان نے اپنے انسٹاگرام پر پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ کرینہ نے کیپشن میں یہ لکھا، 'ہمیں اعزاز ہے کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دادا راج کپور جی کی 100 ویں یوم پیدائش سے قبل ان کی زندگی اور وراثت کو یاد کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔ اس کے لیے بہت شکریہ۔