: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/2فروری(ایجنسی) کپل شرما کے "دی کپل شرما شو" میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آکر انکی دھجیاں اڑادی ہے، کپل شرما نے کبھی سونچا بھی نہیں ہوگا کہ انہیں اپنے ہی شو میں اس طرح مذاق بننا پڑے گا، لیکن ثانیہ نے کئی موقع پر کپل شرما کے چھکے چھڑادیئے، اور انکا منہ بند کروایا، اس ہفتہ ،دی کپل شرما شو میں ثانیہ آئیں گی، اور وہ کپل شرما کی شادی سے لیکر انکی انگریزی تک، ہر چیز کا مذاق بنائیں گی، ثانیہ کے اس تیز ترارپن سے کپل شرما کے ہوش فاختے ہوجائیں گے، کپل شرما کے شو کے ثانیہ مرزا والے قسط کے ویڈیو خوب وائرل ہورہے ہیں، کپل شرما اور ثانیہ کا ایک ویڈیو خوب دیکھا جارہا ہے اس ویڈیو میں کپل -ثانیہ کے ممی بننے پر انکی کھینچائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن ثانیہ کپل پر ہی بھاری پڑگئی. اور کپل سے سوال کرتی ہے ثانیہ کہ تم کب سنا رہے ہوخوشخبری-