بنگلورو ، 10 اکتوبر (یو این آئی) کنڑ سنیما دنیا کے مشہور اداکار ستیہ جیت کا ہفتے کی دیر رات انتقال ہوگیا وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اداکار کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد گذشتہ چھ دنوں سے بورنگ اسپتال میں داخل تھے ان کے بیٹے نے بتایا کہ وہ رات دو
بجے کے قریب انتقال کر گئے ان کی آخری رسومات آج دوپہر بعد ادا کی جائیں گی معلومات کے مطابق ان کے ایک ٹانگ میں گینگرین کی بیماری تھی۔
انھیں پیلیا ہو گیا تھا ، جس کے بعد وہ ٹھیک نہیں ہو سکے۔
ستیہ جیت کا اصل نام سید نظام الدین تھا۔