: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شملہ ، 31 اگست (یو این آئی) ہماچل پردیش کے منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنارناوت نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے کبھی ذاتی طور پر ملاقات یا بات چیت نہیں
ہوئی ہے۔ کنگنا نے کہا کہ وہ مسٹر مودی سے ملنا چاہتی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے اس کے لیے کوشش بھی کر رہی ہیں، لیکن آج تک انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا جا سکا ہے۔ ان باتوں کا انکشاف کنگنا نے ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔