ممبئی،9 ستمبر (یو این آئی) نغمہ نگارجاوید اختر کی شکایت پر اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شروع کی گئی مجرمانہ ہتک عزت کی کارروائی مسترد کرنےسے متعلق ان کی عرضی جمعرات کو
ممبئی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ۔
جسٹس ریوتی موہیتے ڈیرے نے یکم ستمبر کو کنگنا رناوت کی عرضی پر حکم محفوظ رکھا تھا ۔
عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے عرضی مسترد کردی ۔