ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈاداکارہ کنگنار ناوت کی آنے والی فلم ایمر جنسی 14 جون کو ریلیز ہو گی۔
کنگنارناوت نے زی اسٹوڈیوز اور منی کار نیکا فلمز کی طرف سے پروڈیوس کردہ سیاسی ڈرامہ فلم ایمر جنسی میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ ایمر جنسی 14 جون 2024 کو اسکرین پر ریلیز ہونے والی ہے۔
کنگنارناوت نے سوشل میڈیا پر ایک
پوسٹر کے ذریعے فلم ایمر جنسی کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا، جس میں وہ ایک اخبار کے صفحہ اول پر آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ کنگنارناوت نے کہا کہ ایمر جنسی میر اسب سے زیادہ پر جوش منصوبہ ہے اور دوسرا منی کار نیکا کے بعد دوسری ہدایت کاری ہے اس بڑے بجٹ، بڑے پیریڈ کے ڈرامے کے لیے ہمارے پاس بہترین ہندوستانی اور بین الا قوامی ٹیلنٹ ایک ساتھ آرہے ہیں۔