: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ،14دسمبر(ایجنسی)اداکارہ کنگنا رنوت نے آنے والی فلم " Manikarnika منیکرنیکا"میں 150سال پرانے ہتھیار استعمال کئےہیں۔
کنگنا جلد ہی فلم "منیکرنیکا" میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کریں گی۔ اس تاریخی فلم کے کافی حصے کی ہدایت بھی کنگنا نے کی ہے اور اس میں وہ ایکشن اور اسٹنٹ کرتی نظرآئیں گی۔
کنگنا نے بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے کس طرح پرانے اوراصلی ہتھیاروں کا استعمال کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں ایکشن سینس میں انہوں نے 150سال پرانے ہتھیار استعمال کئے ۔ ان ہتھیاروں کے ساتھ ہی انہوں نے فلم میں تقریباً پانچ کلوگرام کا اصلی زرہ بختر بھی پہنا ہے۔
کنگنا نے فلم میں ویسی ہی تلوار اور کیپ لاک پستول کا استعمال کیا ہے جیسے حقیقت میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کرتی تھیں۔ کنگنا نے اس بارے میں پوری معلومات انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھی ہے ۔ یہ فلم 25جنوری 2019کو ریلیز ہوگی۔