the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://twitter.com/i/status/1798697545201569904
چندی گڑھ، 6 جون (ذرائع) فلم اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے ساتھ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق کنگنا رناوت کو سی آئی ایس ایف کی ایک لیڈی کانسٹیبل نے تھپڑ مارا دیا۔ رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت سیکیورٹی کے بعد بورڈنگ کے لیے جارہی تھیں اسی وقت یہ واقع پیش آیا۔ فوجی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سی آئی ایس ایف جوان کا نام کلوندر کور بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق جب کنگنا چندی گڑھ کے ہوائی اڈے پر پہنچی تھی اسکے بعد جب اس کی تلاشی چل رہی تھی- اسی دوران کنگنا کے کسانوں کے مسئلہ پر کچھ بات کررہی تھی جس سے سی آئی ایس ایف جوان نے غصے میں آکر انہیں تھپڑ مار دیا۔
اس سلسلہ میں ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں کانسٹیبل کلویندر کور اس واقعے پر بات کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں کلویندر



کور کنگنا رناوت کے ساتھ جھگڑے کا حوالہ دیتی ہوئی کہتی نظر آرہی ہیں کہ کنگنا نے کسان احتجاج میں شرکت کرنے والی خواتین کی توہین کی تھی۔
کلویندر نے کنگنا رناوت کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسان احتجاج میں حصہ لینے والی خواتین سو سو روپے لے کر دھرنے میں بیٹھنے آئی ہیں۔ ان خواتین کو سو سو روپے ادا کئے جارہے ہیں۔
کلویندر کور نے انکشاف کیا کہ ان کی ماں بھی اس وقت احتجاج میں شامل خواتین میں سے ایک تھیں۔ کلویندر کا کہنا ہے کہ وہ کنگنا کے اس بیان پر برہم تھیں۔ وہ کس طرح ہماری ماؤں کی توہین کرسکتی ہے؟
بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے کہا کہ میں محفوظ ہوں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ یہ واقعہ سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پیش آیا۔ لیڈی گارڈ میرے پار ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔ تبھی وہ سائیڈ سے آئی اور مجھے مارا-


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.