نئی دہلی/4مارچ(ایجنسی) پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی وکالت کر چکی اداکارہ کنگنا رنوت نے تجویز دی ہے کہ مستقبل میں ہندوستانی فلمیں وہاں ریلیز نہیں کی جائیں. پلوامہ حملے کے بعد اپنے متنازعہ بیان کو لے کر تنقید سے گھیر گئیں اداکارہ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ پاکستان میں ہندوستانی فلمیں ریلیز کرنا
'اہم' نہیں ہے.
کنگنا کی فلم دی کوئن آف جھانسی 25 جنوری کو ہی پاکستانی تھیٹر میں بھی ریلیز ہوئی تھی، اسی دن یہ فلم ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی، پڑوسی ملک میں اس فلم کے ریلیز ہونے کے متعلق پوچھنے پر اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی فلم تقسیم کردی جاتی ہے تب انکے پاس ڈیجیٹل کاپی ہوتی ہے، آپ مستقبل کی ریلیز کو روک سکتے ہیں.