ممبئی، 4 فروری (یو این آئی) ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کنگنا رنوت کا کہنا ہے کہ جیہ للتا کا کردار کرنا ان کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔
کنگنا رنوت جلد ہی تامل ناڈو کی سابق وزیراعلی جیہ للتا کی زندگی پر مبنی فلم ’تھلائیوی‘ میں دکھائی دیں گی۔
یہ فلم جیہ للیتا کی کہانی پر مبنی ہے اور فلم میں کنگنا ان کی ہر عمر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
کنگنا نے جے للیتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گلیمرس اسٹار
تھیں۔
کنگنا نے کہا ’’وہ میری جیسی نہیں تھیں۔
وہ ایک گلیمرس اسٹار تھیں ...جیسے بالی وڈ میں ایشوریہ رائے ۔
ان کے اس کردار میں ڈھلنا میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ مجھے گلیمر کے لئے کم ہی جانا جاتا ہے لیکن ہمارے درمیان ایک بات عام ہے وہ بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں تھیں اور میرے ساتھ بھی ویسا ہی ہے‘‘۔
اے ایل وجے کی ہدایت میں بنی فلم تھلائیوی میں کنگنا کا لک بڑی حد تک جے للتا جیسا رکھا گیا ہے۔
کنگنا کے ڈریس اپ پر کافی کام ہوا ہے۔