ممبئی، 31 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت جنوبی ہند کے ہدایت کار ایس ایس راجامولی کو ایک عظیم ہندوستانی فلم ڈائریکٹر مانتی ہیں ایس ایس راجامولی کی ہدایت والی فلم 'آر آر آر' باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی ہے اور اسے شائقین کی جانب سے کافی رسپانس مل رہا ہے کنگنا رنوت نے ابھی یہ فلم نہیں دیکھی، لیکن وہ راجامولی کی تعریف کرتی نہیں تھک رہی ہیں کنگنا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا،
’’ایس ایس راجامولی سر نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اب تک کے سب سے عظیم ہندوستانی فلم ڈائریکٹر ہیں۔
کنگنا نے لکھا ’’راجامولی نے کبھی ناکام فلم نہیں دی، پھر بھی ان کی سب سے اچھی بات ان کی کامیابی نہیں بلکہ ایک فنکار کے طور پر ان کی عاجزی، ایک شخص کے طور پر سادگی اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کے تیئں احترام ہے۔
آپ جیسا رول ماڈل پا کر بہت اچھا لگا سر۔
ایمانداری سے آپ کی پرستار‘‘۔