نئی دہلی/20مارچ(ایجنسی) کنگنا رانوت اپنی فلم منی کارنیکا دی کوئن آف جھانسی کی وجہ سے خبروں میں چھائی ہوئی ہے، اس فلم سے بطور ڈائریکٹر نئی انگیز شروع کرکے کنگنا نے خود کو بڑے پردے کی کوئین ثابت کردیا ہے، آج کنگنا اپنی 32ویں برتھے ڈے منارہی ہے، 23مارچ 1987 میں ہماچل کے چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئی کنگنا بالی ووڈ میں اپنے دم پر مقام حاصل کیا ہے، کنگنا نے 17 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑا اور سپنوں کی نگری ممبئی میں آگئی، مہیش بھٹ کی فلم 'گینگسٹر' سے کنگنا کو پہلی فلم میں بریک ملا اور اسی فلم کے لیے کنگنا نے ایوارڈ جیتا-
ایک انٹرویو میں کنگنا نے بتایا کہ مہیش بھٹ کے آفس میں مہوت سوری اور انوراگ باسو سے میری ملاقات ہوئی، اس وقت 'گینگسٹر' کے لیے اڈیشن ہورہا تھا، میں نے اڈیشن تو دیا لیکن میری کم عمر کی وجہ سے مہیش بھٹ نے مجھے ریجیکٹ کردیا فلم کے لیے شائینی اہوجا اور چترانگدا سنگھ کو کاسٹ کرلیا گیا تھا، تقریبا دو مہینے بعد
ایک دن انوراگ نے فون کرکے شوٹنگ پر آنے کے لیے کہا کیونکہ چترانگدا کسی پرسنل وجہ سے فلم چھوڑ چکی تھیں، انوراگ کا ماننا تھا کہ میں نے گینسٹر کی اسٹوری کے لیے پرفیکٹ ہوں، اس طرح مجھے پہلی فلم ملی.