حیدرآباد، 6ستمبر (یواین آئی) تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی جیہ للیتا کی زندگی پر بنائی گئی فلم تھالائیوی کا پریمئیر حیدرآباد میں ہوا۔
اس فلم میں جیہ للیتا کا رول اداکرنے والی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے
بھی اس شو میں شرکت کی۔
یہ فلم جیہ للیتا کی زندگی کے مختلف پہلووں کا احاطہ کرتی ہے جنہوں نے اداکارہ کے طورپر اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی اور بعد ازاں سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہوئے وزیراعلی کی کرسی تک پہنچیں۔