ممبئی 2نومبر(یواین آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رنوت نے اپنی نئی نظم’آسمان‘اپنے مداحوں کے لیے شیئر کی ہے۔
کنگنا نے اپنے اندرکے شاعرانہ جذبات کو بیدارکرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنی ایک نظم شیئر کی ہے، جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔
کنگنا نے ایک ویڈیو شیئرکیا ہے، جسے ان پر فلمایا گیا ہے۔
ویڈیو میں تصویروں کے بیک گراونڈ میں کنگنا کی آواز میں یہ نظم
سننے کو ملتی ہے،جس کا عنوان ’آسمان‘ ہے۔
ویڈیو میں کنگنا کے گھر سمیت منالی کی خوب صورت وادیوں کی بھی کچھ تصاویر ہیں۔
نظم میں آسمان کی وسعت کو ایک استعارے کے طور پر استعمال کرکے ایک عاشق کی محبت پر شک ظاہر کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
اپنے اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے،’’نظم جسے میں نے ان گرمیوں میں لکھا اور شوٹ کیا ہے،موسم سرما کے دستک دینے سے آسمان کی یادلادی ہے۔