the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
غداری کے ایک مقدمہ میں اپنے بیانات قلمبند کروانے
ممبئی 8 جنوری (یو این آئی) متنازعہ بیانات کے ذریعے سرخیوں میں رہنے والی فلمی اداکارہ کنگنا رناؤت اور اس کی بہن رنگولی کو بالاخر غداری اور دیگر دوسرے الزامات کے تحت اس پر درج ایف ائی آر کے کیس میں اپنے بیانات قلمبند کرنے کے لئے باندرہ پولیس کے سامنے پیش ہونا پڑا۔اس سے قبل وہ قانونی گنجائشوں کا سہارا لیکر پولیس اسٹیشن آنے سے بچتی رہی تھیں۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے گذشتہ سال اکتوبر میں واٹس ایپ پر کنگنا کو نوٹس بھیجا تھا۔ اس وقت وہ ہماچل پردیش میں اپنے آبائی شہر سے تھیں۔ باندرا پولیس نے کنگنا رناوت اور اس کی بہن رنگولی کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا۔ اور متعدد بار دونوں کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا ، تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیں تھیں۔
عدالت نے ایک درخواست پر سماعت کے دوران حکم دیا تھا کہ کنگنا کے



خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔جس کے مطابق گذشتہ سال 17 اکتوبر کو کنگنا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔
باندرا کی ایک عدالت نے سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا ممبئی پولیس کو حکم دیا تھا۔ جس کے بعد کنگنا اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کے خلاف باندرا پولیس اسٹیشن میں دفعہ 295 (اے) ، 153 (اے) اور 124 (اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
باندرہ عدالت نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ساحل اشرف سید کی شکایت کے بعد کنگنا اور اس کی بہن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس میں سید اشرف نے کہا تھا کہ کنگنا کے ٹویٹس اور بیانات کے بعد بالی ووڈ میں کافی فرقہ وارانہ منافرت پائی جاتی ہے، اور وہ اس کے بعد کام حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.