: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 30 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ اور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم 'ایمرجنسی' میں سنسر بورڈ کی نظرثانی کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ کٹ اور تبدیلیوں پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
سنٹرل بور ڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے پیر کو بامبے ہائی کورٹ کو یہ اطلاع دی۔ سی بی ایف سی کے وکیل ڈاکٹر ابھینو چندر چوڑ نے عدالت کو مطلع
کیا کہ رناوت نے در حقیقت نظر ثانی کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ تبدیلیوں سے اتفاق کیا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ کٹ فلم کی مدت کا بمشکل ایک منٹ ہے۔ جسٹس بی پی کولا بوالا اور فردوس پی پونا والا کی ڈویژن بنچ زی انٹر ٹینمنٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ کی طرف سے سی بی ایف سی کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی اور من مانی طریقے سے ایمر جنسی سرٹیفکیٹ کو روکنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔