the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں کمال امروہی کانام ایک ایسی شخصیت کے طورپر یاد کیا جاتا ہے جنھوں نے بہترین نغمہ نگار ، اسکرپٹ رائیٹر اورمکالمہ نگار و پروڈیوسر اورڈائریکٹر کے طورپر فلم انڈسٹری میں اپنے نقوش چھوڑے ہیں ۔

سترہ (17) جنوری 1918 کو اترپردیش کے امروہا میں زمیندار گھرانہ میں پیدا ہوئے کمال امروہی کا اصل نام سید عامر حیدر کمال تھا۔ ابتدائی دور میں ایک اردواخبار میں مستقل طورپر کالم لکھا کرتے تھے۔ اخبار میں کچھ عرصے تک کام کرنے کے بعد ان کا دل نہیں لگا اوروہ کولکاتا چلےگئے اورپھر وہاں سے ممبئی آگئے ۔
ممبئی میں پہنچنے پر کمال امروہی کو منروامووی ٹون کی کچھ فلموں میں مکالمے لکھنے کا



کام ملا۔
ان میں جیلر ، پکار ، بھروسہ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجو کمال امروہی کووہ پہچان نہیں مل سکی۔ جس کے لئے وہ ممبئی آئے تھے۔ اپنا وجود تلاش کرکے کمال امروہی اپنی پہچان بنانے کیلئے تقریبا دس سال تک فلم انڈسٹری میں جدوجہد کرتے رہے۔

کمال امروہی کا ستارہ 1949 میں آئی اشوک کمار کی کلاسک فلم محل سے چمکا۔ اشوک کمار نے کمال امروہی کو فلم محل کی ہدایت کاری کی ذمہ داری سونپی ۔ بہترین نغمے ، موسیقی اوراداکاری سے آراستہ فلم محل کی کامیابی نے ناصرف گلوکارہ لتا منگیشکر کے فلمی کیریئر کو صحیح سمت دی بلکہ فلم کی ہیروئن مدھوبالا کو اسٹارکے طورپر قائم کردیا۔ آج بھی اس فلم کے نغمے ناظرین کا دل جیت لیتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.