ممبئی، 16 جنوری (یو این آئی ) کمال امروہوی کا نام ذہن میں آتے ہی فلم پاکیزہ کا خیال ذہن میں ضرور آتا ہے۔ حالاں کہ انہوں نے دیگر فلمیں بھی بنائیں لیکن اس شاہر کار فلم کے خالق کمال امر ہوی کا یہ ڈریم پروجیکٹ تھا۔ بہترین ڈائیلاگ، موسیقی ، نغمات اور مینا کماری کی بے مثال اداکاری کی بدولت اس فلم نے ناظرین کے دل و دماغ پر ایسے نقوش ثبت کئے، جنہیں آج تک محو نہیں کیا جا سکا۔
اس کے نغموں میں اس قدر کشش ہے کہ
آج بھی جب فلم پاکیزہ کے نغمے کہیں سنائی دیتے ہیں تو لوگوں کے دل کی دھڑکنیں تھم جاتی ہیں اور لوگ ہمہ تن گوش ہو جاتے ہیں۔
ویسے تو اس فلم کے سبھی نغمات پسند کئے جاتے ہیں لیکن اس کا ایک گیت ” موسم ہے عاشقانہ ..... اے دل کہیں سے ان کو ایسے میں ڈھونڈ لانا.انتہائی مقبول ہوا۔
دل کے ساز چھیڑ نے والی موسیقی اور الفاظ کی بندش کے سبب اس فلم نے کامیابی کے ریکارڈ توڑے۔ آج اس فلم انڈسٹری کی کلاسک فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔