ممبئی، 25 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول اپنی آنے والی فلم مہارا گئی۔ کوئین آف کوئینز میں ایکشن اوتار میں نظر آئیں گی۔
ان دنوں کا جول تیلگو فلم ڈائریکٹر چرن پیج اپلاپتی کے ساتھ فلم
مہارا گنی : کوئین آف کوئینز میں کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا، جس میں کاجول ایک الگ انداز میں نظر آئیں۔
فلم کے ڈائریکٹر چرن پیج نے کہا کہ فلم کے سیٹ پر آنے سے پہلے کاجول نے ایکشن کے لیے مناسب تیاری کی۔