نئی دہلی/یکم جنوری(ایجنسی) نئے سال کا سورج پوری دنیا کے لیے خوشیاں لیکر آیا ہے، لیکن سال کے اس پہلے ہی دن ہندی سینما کے لیے بری خبر آئی ہے، سال کے آخری دن نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار قادر خان کاانتقال ہوگیا، 81 سالہ قادر خان کا انتقال کناڈا کے ہاسپٹل میں ہوگیا ہے، وہ پچھلے 17-16 دنوں سے ہاسپٹل میں شریک تھے، ایک دن پہلے ہی انکے انتقال کی افواہ بھی اڑی تھی، جیسے انکے بیے سرفراز نے خارج کردیا تھا، افغانستانی -ہندوستانی قادر خان ہندوستانی سینما کے وہ ستارے تھے جنکے تقریبا ہر انداز کے فینس دیوانے تھے.
قادر خان کو لوگ اکثر انکے کامیڈی انداز کے لیے ہی جانے جاتے تھے، لیکن قادر خان ہندی سینما کے وہ ستارے تھے جو صرف ایک ہی کام نہیں کرتے تھے، بلکہ فلموں میں کامیڈی کرنے سے لیکر ویلین بننے تک، ہر انداز میں وہ نظر آچکے ہیں، وہ جتنے پردے کے آگے رہے، اتنا ہی پردے کے پچھے بھی اپنا ہنر دیکھاتے تھے.
قادر خان ایک رائٹر بھی تھے جنہوں نے کئی فلموں میں اپنے ڈائیلاگ خود لکھے، لیکن صرف اپنے ہی لیے نہیں، بلکہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بھی کئی سپر ہٹ کرداروں اور دمدار ڈائیلاگ کے پچھے قادر خان ہی تھے- جی ہاں امیتابھ کی کئی سپر ہٹ فلموں جیسے، امر اکبر انتھونی ، لاوارث، شرابی، ستہ پہ ستہ، نصیب ، مقدر کا سکندر" کے ڈائیلاگ بھی قادر خان نے ہی لکھے تھے، قادر خان نے 300 سے زیادہ فلموں کی ہے اور 250 سے زیادہ فلموں میں انہوں نے ڈائیلاگ لکھے ہیں.