: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ، یکم جنوری (ایجنسی) ہندوستانی سنیما میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی آرٹسٹ کے طور پر یاد کیا جائے گا جنہوں نے مکالمہ نگار ، رائٹر، ویلن ، کامیڈین کردار اداکار کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔
قادر خان کی اداکاری کی ایک خصوصیت یہ رہی کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لئے موزوں تھے۔ فلم قلی اور وردی میں ایک سفاکانہ ویلن کا کردار ہو یا پھر "قرض چکانا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی " فلم میں بہترین اداکاری یا پھر "باپ نمبري بیٹا دس نمبري اور پیار کا دیوتا" جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری، ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں ہے۔
قادر خان کی پیدائش 22 اکتوبر 1937 کو کابل، افغانستان میں ہوئی تھی۔ عثمانہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عربی زبان کی تربیت کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ قادر خان نے بطور پروفیسراپنے کیریئرکی شروعات کی۔ اس دوران، قادر خان کالج میں منعقد ہونے
والے ڈراموں میں حصہ بھی لیا کرتے تھے ۔ ایک دفعہ کالج کی سالانہ تقریب میں قادر خان کو کام کرنے کا موقع ملا۔ اس تقریب میں اداکار دلیپ کمار ،قادر خان کی اداکاری سے کافی متاثر ہوئے اور انہیں اپنی فلم سگينہ میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔