the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 8 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ میں کے آصف کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جاتا هےجنهوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں اپنی فلموں کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے کے آصف نے 14 جون 1922 کو اترپردیش کے اٹاوہ میں ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں آنکھیں کھولیں۔
ان کا حقیقی نام آصف کریم تھا۔
چاليس کی دہائی میں وہ اپنے ماموں جان نذیر کے پاس ممبئی آ گئے جہاں ان کی درزی کی دکان تھی۔
ان کے ماموں فلموں میں ملبوسات سپلائی کیا کرتے تھے۔
ساتھ ہی انہوں نے چھوٹے بجٹ کی ایك



دو فلمیں بھی بنائیں۔
اس طرح کے آصف ماموں کا ہاتھ بٹانے لگے ۔
انہیں اپنے ماموں کے ساتھ فلم اسٹوڈیو جانے کا موقع ملنے لگا ۔
دھيرے دھیرے ان کے اندر فلموں سے دلچسپی بڑھتی گئی۔

کے آصف سليم اور اناركلي کی محبت کی کہانی سے کافی متاثر تھے ۔
فلموں سے دلچسپی بڑھنے پر وہ اس کہانی کو پردہ سیمیں پر لانے کا خواب دیکھنے لگے۔
1945 میں بطور ڈائریکٹر انہوں نے فلم پھول سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
پرتھوی راج کپور، ثریا اور درگا کھوٹے جیسے بڑے ستارو والی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.