: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی 13 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں فلم ساز کے آصف کو جن کا پورا نام آصف کریم تھا کو بالی ووڈ کی دنیا میں ایک فلمی ہستی کے طور پر یاد کیا جاتا ھے جنھوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں اپنی فلموں کے ذریعے فلم بینوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے کے آصف کا اپنا فلمی کیریئہ کیر بیئر بظاہر تین چار فلموں تک ہی
محدود ہے لیکن ان کے اندر کام کرنے کا جو جذبہ تھا وہ اتنی شدت سے ابھر کر سامنے آتا تھا کہ فلم بینوں کے دلوں پر نقش ہو جاتا تھا۔ وہ اپنے کام کو بے نقص رکھنے میں اس قدر استغراق سے کام لیتے تھے کہ اکثر ان پر سست رفتاری کا الزام بھی لگتارہا جس کی انہوں نے کبھی پروا نہیں کی اور جب بھی ان کی فلم بردہ سیمیں کی زینت بنی تو ایک عہد کو متاثر کر گئی۔