ممبئی،4فروری(ایجنسی)مشہوراداکارہ جوہی چاولا کا کہنا ہے کہ اداکاری کنگنا رنوت پردہ سیمیں پر غیر معمولی اداکاری کرتی ہیں۔
کنگنا رنوت کی فلم منی کرنیکا:دی کوین آف جھانسی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم ریلیز سے پہلے تنازعہ میں تھی اور ریلیز کے بعد بھی تنازعہ اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ منی کرنیکا کی ہدایت پہلے کرش کررہے تھے لیکن ان کے فلم چھوڑ دینے کے بعد بچا ہوا کام کنگنا نے پورا
کیا تھا۔ کرش نے کنگنا پر الزام لگایا تھا کہ صرف کنگنا نے ہی فلم کی ہدایت نہیں کی ہے۔
جوہی چاولا نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی کہ اس تنازعہ پر کسی نے کوئی کمنٹ کیا ہے یا نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ابھی حال ہی میں میں نے فلم دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر دیکھی ہے۔ اس موقع پر میں ٹھاکرے اور منی کرنیکا کا ٹریلر دیکھا تھا اور ان دونوں ہی ٹریلر کو دیکھ کر میں متاثر ہوگئی تھی اورمیں نےتبھی فیصلہ کرلیا تھا کہ میں یہ دونوں فلمیں تھیئٹر پر دیکھوں گی۔