: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ، 17 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو ہیر و جان ابراہم کی فلم ' دی ڈپلومیٹ '7 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ فلم دی ڈپلومیٹ کی ریلیز کی تاریخ کا اشتراک کرتے ہوئے ، جان ابراہم نے ایکس پر لکھا: ہمت اور سفارت کاری کی اس کہانی کو زندگی میں لانے کے لیے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ 7 مارچ کو سینما گھروں میں ملتے ہیں۔ جان نے فلم دی ڈپلومیٹ کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا۔ پوسٹر میں
انہیں ایک اسٹائلش سوٹ پہنے اور مونچھیں لگائے ہوئے دیکھا گیا۔ شیوم نائر کی ہدایت کاری اور رتیش شاہ کی تحریر کردہ، فلم دی ڈپلومیٹ ایک سچی کہانی سے متاثر اور حب الوطنی پر مبنی ہے۔ اس فلم کوئی سیریز ، بھوشن کمار اور کرشن کمار ، جے اے انٹر ٹینمنٹ کے جان ابراہم ، وپل ڈی شاہ، اشون ور دے ، واکاؤ فلمز کے راجیش بہل ، فار چیون پکچرز کے سمیر دکشت اور جنیش ورماہیتا فلمز کے راکیش ڈانگ نے پروڈیوس کیا ہے۔