ممبئی، 4 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو ہیرو جان ابراہم اپنی سپر ہٹ فلم فورس کے تیسرے ورژن میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔
بالی ووڈ میں یہ چرچا ہے کہ جان ابراہم ایکشن تھرلر فرنچائز 'فورس' کے تیسرے ورژن میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔
جان ابراہم نے
بتایا ’’فورس کا اگلا حصہ بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
’فورس‘ اس وقت سب سے ’ان ٹیپڈ ایکشن‘ فرنچائزی ہے۔
وہ 'فورس۔
3' کو سمر بلاک بسٹر بنانا چاہتا ہے جو واقعی بہت بڑا ہے۔
'فورس' میں (ہندستان میں) سب سے بڑی ایکشن فرنچائزی میں سے ایک ہونے کی صلاحیت ہے۔
وہ فورس باڈی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں وہ دیوار توڑ سکتے ہیں۔