the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 دسمبر (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو 5 جی ٹیلی کام ٹکنالوجی معاملے میں فلم اداکارہ جوہی چاؤلہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس جسمیت کی ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف جوہی چاؤلہ کی درخواست پر غور کے لیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی جوہی چاؤلہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سلمان خورشید نے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی فوری سماعت ضروری نہیں



ہے۔
اداکارہ اور ماحولیاتی کارکن جوہی چاؤلہ اور دو دیگر نے دہلی ہائی کورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو ماحول اور لوگوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دینے کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ اس درخواست کو جسٹس جے آر مردھا کی سنگل بنچ نے 4 جون کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔
سنگل بنچ نے اس سے سستی 'مقبولیت حاصل کرنے' کے زمرے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے درخواست گزار جوہی چاؤلہ اور دیگر دو کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیا تھا۔ جوہی چاؤلہ نے اب اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.