the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،2اپریل(ایجنسی)اداکارہ جہانوی کپور ،مشہور اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی جہانوی کپور نے گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم دھڑک سے بالی ووڈ میں شروعات کی تھی۔


اس وقت جہانوی اپنی اگلی فلم گنجن سکسینہ کی بایوپک میں کام کررہی ہیں۔ اس کے بعد وہ کرن جوہر کی فلم تخت میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ بھی جہانوی کے ہاتھ اور بھی پروجیکٹس ہیں ۔ وہ راج کمار راو کے ساتھ روح افزا



جیسی ہارر کامیڈی فلم میں کام کریں گی،جس میں ان کا ڈبل رول ہوگا۔ ایسی خبریں ہیں کہ جہانوی کو اجے دیوگن کی آنے والی فلم میں بھی کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔


جہانوی اجے کی فلم "سید عبدالرحیم"میں نظر آسکتی ہیں۔ اس فلم کو جہانوی کے والد بونی کپور بنا رہے ہیں۔ بونی کی خواہش ہے کہ اجے کی اس فلم میں جہانوی مہمان اداکار کا رول ادا کریں ،ان کے خیال میں اس میں فلم میں ایک ایسا کردار ہے جس کےلئے جہانوی ایک دم موزوں ہیں۔ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ جہانوی اس کے لئے راضی ہوئی ہیں یا نہیں لیکن ایسا نہیں لگتا کہ جہانوی یہ موقع ہاتھ سے جانے دیں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.