the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 جون (یو این آئي) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے غیر ملکی فلم سازوں سے آج اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلموں کی شوٹنگ ہندوستان میں کریں اور ہندوستانی فلمی بازار کو بڑھاوا دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مسٹر جاوڈیکر نے پیر کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بین الاقوامی کان فلم فیسٹیول میں ہندوستانی منڈپ کا افتتاح کرتے ہوئے غیر ملکی فلم سازوں سے یہ اپیل کی۔
واضح رہے کہ کان فلمی میلہ 12 مئی سے 23 مئی تک ہونا تھا۔ اسے کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا اور اب یہ میلہ پھرسے منعقد کی جارہی ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ فلمیں ہندوستان کے لئے 'سافٹ پاور' رہی ہیں کیونکہ یہاں بڑے پیمانے پر فلمیں تیار کی جاتی ہیں۔ غیر ملکی فلم سازوں کو ہندوستان آکر زیادہ سے زیادہ اپنی فلموں کی شوٹنگ کرنی چاہئے، کیونکہ ہندوستان میں جو رنگا رنگی پائي جاتی ہے وہ دنیا میں کہیں بھی نہیں مل سکے گی



اور یہ ملک بہت ہی مستحکم ہے۔
انہوں نے کہا کہ "دو سال قبل ہم نے ان غیر ملکی فلم پروڈیوسروں کے لئے ایک سہولت مرکز قائم کیا ہے جہاں انہیں جلد ہی سنگل ونڈو کے ذریعے مختصر وقت میں فلموں کی شوٹنگ کے لیے منظوری مل جائے گی"۔
اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری امیت کھرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگلے سال لیجنڈری فلم ساز ستیہ جیت رے کی پیدائش کی صد سالہ تقریب ہے اور اگلے سال ہم کانز فلم فیسٹیول میں ان کی فلموں کا بھی ریویو پیش کریں گے اور ایک خصوصی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
ورچوئل افتتاحی تقریب میں ایف آئی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل دلیپ چنائے، معروف نغمہ نگار اور سنٹرل فلم ایکریڈیشن بورڈ کے صدر پرسن جوشی، فلم ڈائریکٹر مدور بھنڈارکر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے علاوہ ہندوستان میں فرانسیسی قونصل خانے کے انچارج مسٹر متی شری لال کمار اور وزارت اطلاعات نشریات کے ایڈيشنل سکریٹری اتل کمار تیواری نے بھی خطاب کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.