ممبئی/1اگست(ایجنسی) فلم دھڑک اداکارہ جھانوی کپور 31 جولائی رات کو ووگ بیوٹی ایوارڈس Vogue Beauty Awards میں پہنچی، اس دوران جھانوری نے پہلی بارCouture Dress پہنی، ڈیزائنر لیبل رالف اینڈ روسوس کے آف شولڈر فیدر گاؤن میں وہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھی، جھانوی کے اس انداز کو انکی بہن ریا کپور نے اسٹائل کیا.
اس دوران جھانوی کپور کو فرش فیس کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، بالی ووڈ میں انٹری کے بعد یہ جھانوی کا پہلا ایوارڈ ہے، جسے انکی ممی کے بیسٹ فرینڈ میں سے ایک ڈیزائنر منیش ملہوترا نے انہیں دیا.
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ووگ بیوٹی ایوارڈس (Vogue Beauty Awards 2018) میں جھانوی
کپور سب سے خوبصورت لگ رہی تھی، جہاں سبھی اس نائٹ میں ریڈ اور بلیک آؤٹ فٹس میں نظر آئے، وہیں جھانوی گاؤن میں وہاں پہنچی.