نئی دہلی/12مئی(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز جمعہ کو سلمان کے گھر ہوئی پارٹی میں شامل ہوئی تھی، سلمان نے یہ پارٹی اپنی فلم ریس 3 کی ٹیم کے لیے رکھی تھی اور جیکولین فرنینڈز بھی اس پارٹی کا حصہ تھی لیکن دیر رات کو پارٹی کے بعد اپنے گھر جاتے وقت جیکولین فرنینڈز کی کار کاحادثہ ہوگیا، رپورٹس کے مطابق جیکولین فرنینڈز
کی کار سے ایک آٹو رکشاں کی ٹکر ہوگئی، حالانکہ اس حادثے میں کسی کو بھی نقصان نہپیں پہنچا.
ایک نیوز ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی رات سلمان کے گھر گیلکسی اپارٹمنٹ سے لوٹتے وقت ہوا، حادثہ باندرہ کے کارٹر روڈ پر ہوا، حادثے میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور سب محفوظ ہے لیکن جیکولین فرنینڈز کی کار کی ہیڈ لائٹ خراب ہوگئی.