ممبئی، 21 ستمبر (یو این آئی) معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلین فرنینڈس کا پہلا گانا اسٹارم رائیڈر' ریلیز ہو گیا ہے۔
اسٹارم رائیڈر گانا امریتا سین اور رابن گروبرٹ نے لکھا ہے اور اسے امر تاسین، جیک
جیونگ (فریسن)، سر بن کیزن، فینوم اور ایلکس و نٹر نے
تیار کیا ہے۔ اسٹارم رائیڈر کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے، جیکلین نے اپنی ٹیم کی جانب سے شیئر کئے گئے ایک نوٹ میں کہا ” جب میں نے موسیقی میں قدم رکھا تو یہ میرے لیے صرف گانا
ہی نہیں تھا، بلکہ یہ میری کہانی، جذبات اور سفر کے اظہار کا ایک ذریعہ بن گیا تھا۔
موسیقی آواز سے زیادہ ہے۔