ممبئی، 18ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے اسٹائلش ہیرو جیکی شراف جنوبی ہندستانی فلموں کے قدآور اداکار رجنی کانت کی فلم ’اناتھے‘ میں ولین کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
رجنی کانت ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’اناتھے‘ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
حال ہی میں اس فلم کی اسٹارکاسٹ پر نیا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔
شیوا کی ہدایت کاری میں بن رہی فلم میں پرکاش راج اور ویلا رام مورتی جیسے بڑے اسٹار نظر آنے والے
ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جیکی شراف اس فلم میں ولین کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔
جیکی شراف جنوری سے پہلے اپنی شوٹنگ کریں گے جبکہ رجنی کانت کے ساتھ باقی کی شوٹنگ جنوری میں ہوگی۔
رجنی کانت نے پہلے ہی پچاس فیصد شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور باقی شوٹنگ وہ جنوری میں کریں گے۔
فلم کی کہانی رورل بیسڈ فیملی پر مبنی ہوگی۔
فلم کو دیوالی پرریلیزکرنے کا منصوبہ تھا لیکن بعد میں اسے 2021میں پونگل پر ریلیز کرنے کو کہا گیا۔