the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 5 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر اداکارہ تبو کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کے تجربے کو بہترین سمجھتے ہیں۔

ایشان نے تبو کے ساتھ ایک مختصر سیریز ’اے سوٹیبل بوائے‘ میں کام کیا ہے۔
میرا نائر کی یہ مختصر سیریز وکرم سیٹھ کے اسی نام سے شائع ہونے والے ناول پر مبنی ہیں۔
ایشان نے کہا کہ جب وہ پہلی بار تبو سے ملے تو انھیں محسوس ہوگیا تھا کہ یہ ایک بے مثال اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا ایک خاص تجربہ ہوگا۔

ایشان نے بتایا کہ انہیں پہلے سے پتہ تھا کہ تبو ’اے سوٹیبل بوائے‘ کا حصہ بن سکتی ہے۔
میرا نائر نے مجھے بتایا کہ تبو سعیدہ بائی کا کردار ادا کریں گی



اور مجھے وہ مان کے کردار میں دیکھنا پسند کریں گی۔
انہوں نے کہا ’’میں تبو سے ملنے کے لئے بہت پرجوش تھا۔
جب میں ان سے پہلی مرتبہ ملا تبھی میں اس بات کے لئے پریقین تھا کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خاص ہوگا۔
وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں‘‘۔

ایشان نے کہا ’’جب ہم سیٹ پر پہنچے تب تک ہم کچھ چیزیں پہلے ہی پڑھ چکے تھے۔
ہمارے درمیان ایک ہم آہنگی تھی جس کی وجہ سے ہم بہت آسانی سے کام کرنے میں کامیاب رہے۔
میں نے اب تک جن فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ان میں تبو سب سے زیادہ ہموار شریک فنکاروں میں سے ایک ہیں ۔
یقینی طور پر ان کے ساتھ کام کرنا میرے پسندیدہ تجربات میں سے ایک تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.