the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،27جون(ایجنسی)مشہور اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر فلم عشق وشق کے سیکوئل میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ سال 2003 میں ریلیزہوئی فلم عشق وشق سے شاہد کپور نے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

ایسی خبر تھی کہ شاہد کپور کی پہلی فلم عشق وشق کا سیکوئل بننے جارہا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ فلم کے سیکوئل میں شاہد کے بھائی ایشان کھٹر کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ رمیش تورانی اس کا سیکوئل بنا رہے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ فلم ساز فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں اوریہ فلم کم عمر نوجوانوں پر مبنی ہوگی،جس کےلئے ایشان ایک دم موزوں اداکار ہیں جو اس رول بہترین انداز میں پردے پر اتار سکتے ہیں۔ ایشان



سے اس بارے میں بات چیت بھی ہوچکی ہے،لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی فائنل فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فلم کے سلسلے میں یہ بات چیت فی الحال اپنے شروعاتی دور میں ہے۔ اگر سب ٹھیک ٹھاک رہا تو اس پر کام شروع ہوگا۔ یہ دیکھنا زیادہ دلچسپ ہوگا کہ اپنے بھائی کی اس ہٹ فلم کے ساتھ ایشان کس طرح انصاف کرتے ہیں۔

حال ہی میں رمیش تورانی نے کہا تھا،’’ہاں ہم عشق وشق کا سیکوئل بنارہےہیں۔ امید ہے کہ 2 سے 3 مہینوں میں ہم اسکرپٹ فائنل کرلیں گے اور فلم کے لئے ہدایت کار اور کاسٹ کی تلاش شروع ہوجائےگی۔ قابل ذکر ہے کہ کین گھوش کی ہدایت میں بنی فلم عشق وشق میں شاہد کے ساتھ امریتا راو اور شہناز ٹریجری نے اہم رول ادا کیاتھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.