ممبئی،28مئی(ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان پردہ سیمیں پر بی ایس ایف جوان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ سلمان کی فلم بھارت کے بعد دبنگ 3،انشاء اللہ پائپ لائن میں ہیں۔ ایسی خبریں ہیں کہ وہ ایک اور پروجیکٹ لے کر آنے والے ہیں۔
وہ ایک بی ایس ایف جوان کی بایوپک میں کام کرسکتے ہیں۔ سلمان خان ہندوستان پر مبنی کہانیوں سے بہت متاثر ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں ایک
بڑے بینر نے سلمان کو ایک بایو پک فلم کی پیش کش کی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک بی ایس ایف جوان کی زندگی پر مبنی ہوگی۔ کہانی کشمیر میں سیٹ ہوگی۔
ایسی خبریں ہیں کہ یہ فلم ہندوستانی فوجی کی ہمت اور حوصلے کی کہانی ہے۔ جس نے اکیلے ہی مجاہدین کے دہشت گردوں کا پورا کیمپ تباہ کیا تھا۔ سلمان کو یہ مشورہ بے حد پسند آیا۔ وہ فلم انشاء اللہ کے بعد اس فلم کی شوٹنگ کرسکتے ہیں۔