نئی دہلی/20مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ کے معزز اداکار عرفان خان ایک بیماری neuroendocrine tumor ٹیومر سے متاثر ہے، یہ ٹیومر جسم کے کسی بھی حصے میں جنم لیے سکتا ہے، عرفان اپنی اس بیماری کے علاج کے لیے اس وقت لندن میں ہے، کچھ وقت پہلے عرفان نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اس بیماری کا خلاصہ کیا تھا، جسکے بعد حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتےہوئے ایک نظم بھی لکھی
ہے.
اپنی اس نظم میں انہوں نے خدا اور زندگی کی بات کی ہے، اس نظم میں انہوں نے لکھا ہے کہ خدا ہمارے ساتھ خاموشی سے چلتا ہے اور بہت کم آواز میں ہم سے بات کرتا ہے، وہ ایک لو کی طرح ہے جسکی پرچھائی کے نیچے آپ چلتے ہیں، زندگی میں جو بھی ہورہا ہے اسے ہونے دیں پھر چاہے وہ اچھا ہو یا برا ، اسکے پاس ہی ایک جگہ ہے جسے زندگی کہتے ہیں، آپ کو اسکے بارے میں اسکی سنجیدگی سے پتہ چلتا ہے، مجھے اپنا ہاتھ دو،-