حیدر آباد 3 اکتوبر (یو این آئی) عصمت دری کے الزامات پر گرفتار تلگو فلموں کے
کوریو گرافر جانی ماسٹر کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔
نیشنل ایوارڈس تقریب میں شرکت کے
لئے ضمانت منظور کرنے کی انہوں نے عدالت سے خواہش کی تھی اور اس سلسلہ میں درخواست داخل کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے رنگاریڈی کورٹ نے اس ماہ کی 6 تاریخ سے 10 تاریخ تک ان کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔