the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،24دسمبر(ایجنسی)ہریانہ کے ضلع میوات کے رہنے والے سلمان علی نے سنگنگ ریلٹی شو انڈین آئیڈل کا دسواں سیزن جیت لیاہے۔

اپنے سروں سے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل جیتنے والے گلوکارسلمان علی نے ریلٹی شو انڈین آئیڈل 10کا خطاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے فائنل میں ہماچل پردیش کے انکش بھاردواج کوہرایا۔ شو میں ہوئی لائو ووٹنگ کی بنیاد پر سلمان نےانڈین آئیڈل کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ سلمان علی کو ٹرافی کے علاوہ ایک کار اور 25لاکھ روپے بھی دئے گئے۔

فائنل راؤنڈ تک سلمان علی،نیلانجنا رے،نیتن کمار،وبھور پراشر اور انکش بھاردواج پہنچے تھے۔ 25ہفتے تک چلے شو کے دوران اس میں حصہ لینے والوں کے لئےدوکروڑ 55لاکھ لوگوں نے ووٹ کیاتھا۔ اس سال سات جولائی کو شروع ہوا انڈین آئیڈل کا یہ سیزن بحث کا موضوع رہا۔

شو میں تیسرے نمبر پر



نیلانجنا رے رہیں۔ انہیں پانچ لاکھ روپے کا چیک ملا ۔ ان کے علاوہ نیتن کمار اور وبھور پراشر کو تین تین لاکھ روپے ملے۔ فنالے میں شاہ رخ خان اپنی فلم زیرو کا پروموشن کرنے آئے اور ان کے ساتھ انوشکا شرما اور قطرینہ کیف بھی تھیں۔تینوں نے شو میں خوب رنگ جمایا۔ شو کے فائنل میں بپی لاہری،موسیقار جوڑی لکشمی کانت پیارے لال کے پیارے لال شرما اور شلپا شیٹی سمیت کئی بڑے فنکار موجود تھے۔


سلمان علی نے صرف چھ سال کی عمر میں گلوکاری شروع کردی تھی۔ انہیں میوات میں ملنگ نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ جاگرن اور شادی کی تقریب میں گایا کرتے تھے۔ اس کےعلاوہ وہ سارے گاما پا لیٹل چیمپس شو کے رنراپ بھی رہے تھے۔ ان کے والد قاسم علی نے انہیں دہلی کے گلوکار استاد اقبال حسین سے موسیقی کی تعلیم دلائی۔ سلمان علی کا خاندان اتنا غریب تھا کہ ان کے گھر پر ٹی وی بھی نہیں تھا، جب اب کا پروگرام آتا تھا تو ان کا خاندان پڑوسیوں کےگھر ٹی وی دیکھنے جاتا تھا۔

اس شو میں انو ملک ،نیہا ککڑ اور وشال ددلانی بطور جج نظر آئےلیکن ہیش می ٹو مہم کے تحت الزام عائد ہونے کے بعد انو ملک کو یہ شو بیچ میں ہی چھوڑنا پڑا اور بعد میں ان کی جگہ جاوید علی نے لے لی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.